فٹ بال کے کھیل میں خواتین کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، رائے انتخاب
اسلام آباد (این این آئی)ملک میں فٹ بال کے کھیل میں خواتین کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ماشا یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے چیف آپریٹنگ آفیسر رائے انتخاب علی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شعبہ میں خواتین کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔بلکہ وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ماشا یونائیٹڈ کلب گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے فروغ کے لئے اہم کرادار ادا کر رہا ہے۔