پاک زمبابوے دوسرا ٹیسٹ7 مئی سے کھیلا جائے گا

پاک زمبابوے دوسرا ٹیسٹ7 مئی سے کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہرارے(اے پی پی)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو بآسانی اننگز اور 116 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم اس سے قبل تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں میزبان زمبابوے کو 1-2 سے شکست دے چکی ہے۔