سوئمنگ میں ملک کا نام روشن کرنا مقصد ہے، کرن خان

سوئمنگ میں ملک کا نام روشن کرنا مقصد ہے، کرن خان

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی نامور ویمن سوئمر کرن خان نے کہا کہ کھیل کا بچپن سے شوق ہے میری کوشش ہے کہ میں انٹرنیشنل سطح پر کھیل میں پاکستان کا نام روشن کروں اور اس کے لئے میں بھرپور محنت کررہی ہوں مگر مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ کورونا کے باعث سوئمنگ کی سر گرمیاں روکی ہوئیں ہیں لیکن اس کے باوجود میں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہوں سوئمنگ کے کھیل میں پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے جسے منظر عام پر لانے کے لئے اقدامات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

کرن خان نے مزید کہا کہ مستقبل میں کھیلی جانے والے ایونٹس میں کامیابی کے لئے تیار ہوں بس مجھے موقع کی تلاش ہے میں کھلاڑیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ کورونا سے بچنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ کھیلوں کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے کیونکہ پہلے ہی کورونا نے کھیلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -