آئی پی ایل،کھلاڑیوں میں کورونا کی نشاندہی پر میچ ملتوی

آئی پی ایل،کھلاڑیوں میں کورونا کی نشاندہی پر میچ ملتوی

  

 ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی پریمیر لیگ میں آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز کے ساتھی کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی نشاندہی کے بعد گزشتہ روز کھیلے جانے والا میچ ملتوی کردیا گیا ہے کولکتہ نائٹ رائیڈر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ شیڈول تھا۔ آسٹریلوی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈر کا حصہ ورون چکرورتی اور سندیپ وارئر کورونا کیسز سے متاثر  ہوئیں ہیں۔ جن کو فوری طورپر آئسولیٹ کردیا گیاہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہوکلے کا کہناہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اور ان کی بحفاظت واپسی کی فکر ہے، اس حوالے سے ہم بھارتی کرکٹ بورڈ، اپنے کرکٹرز اور ایسوسی ایشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔فوری طورپر ایسے انتظامات ممکن نہیں۔

جس سے کھلاڑیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس لایا جاسکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -