یوئیفا چیمپئنز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

یوئیفا چیمپئنز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مانچیسٹر  (اے پی پی)یوئیفا چیمپئنز لیگ میں مانچیسٹر سٹی اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان سیمی فائنلز لیگ کا دوسرا میچ کل سٹی آف مانچیسٹر سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش کلب مانچیسٹر سٹی کو سیمی فائنلز لیگ میں 1-2 کی مجموعی برتری حاصل ہے۔ لیگ کے پہلے میچ میں مانچیسٹر سٹی نے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین کو ایک مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔ ریال میڈرڈ اور چیلسی کے درمیان سیمی فائنلز لیگ کا دوسرا میچ 6 مئی کو سٹیمفورڈ برج سٹیڈیم، فلہام میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیکنڈ لیگ کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ واضح رہے کہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کو سب سے زیادہ 13 بار یوئیفا چیمپئنز لیگ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
جبکہ انگلش کلب چیلسی نے ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔