کرکٹ آسٹریلیا کا  15خواتین کھلاڑیوں سے معاہدہ

کرکٹ آسٹریلیا کا  15خواتین کھلاڑیوں سے معاہدہ

  

کینبرا (اے پی پی)کرکٹ آسٹریلیانے  معاہدہ شدہ خواتین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ  سال کی 15 معاہدہ شدہ خواتین کھلاڑیوں کی فہرست میں سے صرف ایک تبدیلی ہوئی ہے  اور  نوعمر ڈارسی بران کو کرکٹ کو خیرباد کہنے والی 31 سالہ   ڈیلیسا کمنس کی جگہ معاہدہ شدہ خواتین کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔سلیکٹر شان فلیگلر نے کہا ہے کہ ڈار سی براؤن ملک کی  تیز ترین بالرہونے کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیاکے ساتھ معاہدہ حاصل کرنے والی  سب سے کم عمر تین کھلاڑی بھی بن گئی ہے۔

یگرر نے کہا کہ ڈارسی  حیرت انگیز طور پر دلچسپ فاسٹ باؤلر ہے ، انہوں نے کہا کہ  ہم نے حالیہ نیوزی لینڈ کے دورے پر ٹی -20اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ان کی باؤلنگ کارکردگی کو  بغور دیکھا تھا، اور وہ مستقل طور پر قومی ٹیم  کے لئیفاسٹ باؤلنگ کر رہی  ہیں۔ڈار سی بران ویمنز بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لئے کھیلی  جس میں انہوں نے  10 وکٹیں حاصل کیں تھی۔ ڈار سی رواں سال کے اوائل میں  دورہ نیوزی لینڈ کے لئے منتخب ہوئی تھیں جہاں انہوں نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کی  2021-22سال کے لئے 15 اعلان کر دہ  نئے معاہدہ شدہ خواتین کھلاڑیوں  کی فہرست  میں  ڈارسی بران، نکولا کیری، ایشلیگ گارڈنر، راچیل ہینز، ایلیسا ہیلی، جیس جوناسن، میگ لیننگ، تاہلیہ میکگرا، سوفی مولینکس، بیتھ  موونی، ایلیس پیری، میگان شٹ، انابیل سدرلینڈ، ٹیلہ ویلیمک  اور جارجیا ویئرہم شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -