قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ترکی سے  کل وطن واپس پہنچیں گے

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ترکی سے  کل وطن واپس پہنچیں گے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ترکی سے  کل واپس وطن پہنچیں گے، ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کیا ہوا ہے جس کی تیاری کے سلسلہ میں ارشد ندیم ترکی میں تین  ہفتے سے قازقستانی کوچ کی زیرنگرانی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

 اور ارشد ندیم اپنے تین ہفتوں کی تربیت مکمل کرنے کے بعد (کل) بدھ کو واپس وطن پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم گذشتہ ماہ ایران میں کھیلے گئے انٹرنیشنل امام رضا اتھلیٹکس کپ کے جیولین تھرو کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کرنیکے بعد وہاں سے ہی 13 اپریل کو ترکی گئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -