زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری سکور کروں گا، عمران بٹ

زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری سکور کروں گا، عمران بٹ

  

لاہور (یواین پی) قومی اوپنر عمران بٹ نے زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری نہ بنانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف نو رنز کی کمی کے باعث جشن سے محرومی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران حکمت عملی یہی تھی کہ وکٹ پر زیادہ دیر تک ٹھہرنا ہے تاہم بد قسمتی سے 91رنز پر آؤٹ ہو گیا۔ امید ہے کہ اگلے میچ میں مزید اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔ ایک سوال پر عمران بٹ نے بتایا کہ کپتان بابر اعظم، بیٹنگ کوچ یونس خان، ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت تمام کوچنگ سٹاف نے حوصلہ بڑھایا اور بھرپور اعتماد فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کے بھروسے کی وجہ سے اچھی کارکردگی دکھانے کی تحریک ملی اور بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا۔ عمران بٹ نے کہا کہ آئندہ بھی کوشش ہو گی کہ اچھی فارم کو برقرار رکھا جائے تاکہ ٹیم کو فائدہ ہو سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -