محمد عباس عمدہ فارم کی بدولت قومی ٹیم میں واپسی کیلیے پرعزم

محمد عباس عمدہ فارم کی بدولت قومی ٹیم میں واپسی کیلیے پرعزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)محمد عباس عمدہ فارم کی بدولت قومی ٹیم میں واپسی کیلیے پرعزم ہیں، پیسر کا کہنا ہے کہ ہیٹ ٹرک کا خواب پورا ہوگیا، وکٹیں ملتی رہیں تو بولر کی رفتار اور مورال میں فرق نہیں پڑتا،ون ڈے  میں مواقع دینا مینجمنٹ کی صوابدید ہے کہاکہ کاؤنٹی کرکٹ میں توقع سے بڑھ کر اچھا آغاز ہوگیا، ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ نہیں ہورہی،فارم میں واپسی کیلیے نیٹ کے بجائے میچ پریکٹس اہمیت کی حامل ہے۔
اس لیے میں انگلینڈ میں پرفارم کرنے کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں،انھوں نے کہا کہ میں نے پہلے کئی بار 2 گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں۔
اب ہیٹ ٹرک کا خواب بھی پورا ہوگیا،17گیندوں پر 5وکٹیں بھی لیں،اسی فارم کو ا?ئندہ میچز میں بھی برقرار رکھتے ہوئے قومی ٹیم میں واپسی کیلیے پ?ر امید ہوں۔ قومی ٹیم سے باہر ہونے پر مایوسی کے سوال پر پیسر نے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ ا?تے رہتے ہیں،مینجمنٹ نے جو بہتر سمجھا وہی فیصلہ کیا لیکن مجھے اکیلا نہیں چھوڑا، چیف سلیکٹر محمد وسیم کا فون ا?یا تھا کہ ا?پ ٹور کیلیے منتخب نہیں ہوئے مگر ہائی پرفارمنس سینٹر میں خامیاں دور کرنے کی کوشش کریں۔