برطانوی سائیکلسٹ جیرانٹ نے ٹورآف روما نڈی جیت لی 

برطانوی سائیکلسٹ جیرانٹ نے ٹورآف روما نڈی جیت لی 

  

برن(اے پی پی)برطانیہ کے جیرانٹ تھامس نے ٹور آف رومانڈی سائیکل ریس اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا کے رچی پورٹ دوسرے اور اٹلی کے فسٹو مسنڈا تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس کا پانچواں اور آخری مرحلہ فرانس کے رمی کیواگنا نے اپنے نام کیا۔ ٹور آف رومانڈی ریس کے 73ویں  ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں اختتام پزیر ہو گئے۔ ریس کا پانچواں اور آخری مرحلہ فرانس کے رمی کیواگنا کے نام رہا۔ انہوں نے فریبرگ سے فریبرگ تک 16.19 کلومیٹر کا فاصلہ 21 منٹ اور 54 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سوئٹزرلینڈ کے سٹیفن بسگر دوسرے اور برطانیہ کے جیرانٹ تھامس تیسرے نمبر پر رہے۔ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد برطانیہ کے جیرانٹ تھامس ریس کے فاتح قرار پائے۔ آسٹریلیا کے رچی پورٹ 28 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور اٹلی کے فسٹو مسنڈا 38 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 

سپین کے مارک سولر نے چوتھی اور کینیڈا کے مارک ووڈز نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -