ہوگو نیس اور ٹم پوٹز نے ایسٹوریل اوپن ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

ہوگو نیس اور ٹم پوٹز نے ایسٹوریل اوپن ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

  

لزبن(اے پی پی)ہوگو نیس اور ٹم پوٹز نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایسٹوریل اوپن ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے ڈومنک انگلوٹ اور لیوک بامبریج کو شکست دی۔ ایسٹوریل اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ پرتگال میں جاری ہے۔  ایسٹوریل ٹینس کلب میں کھیلے گئے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں مناکو کے ہوگو نیس اور جرمنی کے ٹم پوٹز نے برطانیہ کے ڈومنک انگلوٹ اور لیوک بامبریج نے سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا سکور 5-7، 6-3 اور 3-10 رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -