بیٹی نے ہماری زندگی بدل کر رکھ دی، ویرات کوہلی

بیٹی نے ہماری زندگی بدل کر رکھ دی، ویرات کوہلی

  

ممبئی (آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد بدل گئے، ان کا کہنا ہے کہ بیٹی نے ہماری زندگی تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ومیکا کے ساتھ جو تعلق ہم دونوں محسوس کرتے ہیں اس کا اندازہ یا تجربہ اس سے قبل ہمیں نہیں ہوا تھا۔بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اولاد کئے آنے کے بعد آپ مکمل طور پر ایک نئے انسان یا زندگی کا خیال رکھنے پر توجہ دیتے ہیں، یہ تعلق ابتدائی مرحلے میں تو مکمل طور پر ماں پر انحصار کرتا ہے۔

لیکن ساتھ ہی بچے کے پاب پر بھی اس کا انحصار ہوتا ہے، ماں اور باپ دونوں بچے کے مختلف ماحول میں خیال رکھتے ہیں اور کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر ہم دونوں بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -