یوئیفا یورپیئن انڈر 21چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز مئی میں ہونگے

یوئیفا یورپیئن انڈر 21چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز مئی میں ہونگے

  

بڈاپسٹ(آئی این پی)یوئیفا یورپیئن انڈر 21چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز مقابلے 31مئی کو کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چمپئن سپین، ہالینڈ، اٹلی اور جرمنی نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔یوئیفا کے زیر اہتمام انڈر 21چمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے ہنگری اور سلووینیا میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنل 31 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چمپئن سپین کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ جرمنی کی ٹیم ڈنمارک سے نبرد آزما ہو گی۔

 اٹلی کا میچ پرتگال سے ہوگا جبکہ ہالینڈ کی ٹیم فرانس سے پنجہ آزما ہو گی۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -