کاؤنٹی کرکٹ،یارکشائر نے نارتھمپٹن شائر کو شکست دے دی

کاؤنٹی کرکٹ،یارکشائر نے نارتھمپٹن شائر کو شکست دے دی

  

لندن(اے پی پی)کاؤنٹی چیمپئن شپ میں یارکشائر نے نارتھمپٹن شائر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا۔ نارتھمپٹن شائر کی ٹیم 220 رنز کے تعاقب میں 218 رنز بنا سکی۔ لیڈز میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں یارکشائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ڈیوڈ ولی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وین پارنل نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نارتھمپٹن شائر کی ٹیم 220 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان رکارڈو 41 اور وین پارنل 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ولی نے تین جبکہ سٹیون پیٹرسن، جورڈن تھامسن اور ڈینی اولیور نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک اور میچ میں سمر سیٹ نے مڈل سیکس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 207 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں مڈل سیکس کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 117 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ کریگ اورٹن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سمرسیٹ نے 207 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان ٹام ابیل 49 اور سٹیون ڈیوس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -