ایم کیوایم نے ایک اور وفاقی وزارت کی پیشکش مسترد کردی

ایم کیوایم نے ایک اور وفاقی وزارت کی پیشکش مسترد کردی

  

اسلام آباد(آئی این پی) ایم کیوایم نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ایک اور وزارت کی پیشکش مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا، پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کووفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیشکش کی، وزارت کی پیشکش کابینہ کے سینئر وزیر کی جانب سے کی گئی ہے۔ سینئروزیر نے کابینہ میں وزارت آبی وسائل کیلئے خالد مقبول سے نام مانگا، تاہم ایم کیوایم نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی وزارت کی پیشکش کومستردکردیا ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پارہے۔

ایم کیوایم

مزید :

صفحہ اول -