مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے، جو بچے امتحان دیں گے داخلہ بھی انہی کو ملے گا؛ شفقت محمود

مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے، جو بچے امتحان دیں گے داخلہ بھی انہی کو ملے گا؛ شفقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود خان نے کہا ہے کہ مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے اب امتحانات ہوں گے، کوشش ہوگی جو بچے امتحان دیں گے ان کو داخلہ مل جائے۔ایک انٹرویومیں وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ سال بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کیا گیا تھا لیکن اب امتحانات کے بغیر گریڈ نہیں دئیے جائیں گے، پوری کوشش کریں گے بچوں کا سال ضائع نہ ہو اور داخلہ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کا کوئی نہیں کہہ سکتا تھا، این سی او سی میں صرف میرا اکیلے کا فیصلہ نہیں ہوتا، اجلاس میں تمام صوبائی وزرا شریک ہوتے ہیں، تمام فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔شفقت محمود نے بتایا کہ گزشتہ سال گریڈ سسٹم میں بہت گھپلے ہوئے تھے، گزشتہ سال بچوں کو صحیح گریڈ نہیں مل سکے تھے، اچھے پڑھے لکھے بچے سی گریڈ میں پاس ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورت حال غیر یقینی ہے نہیں پتا کل کیا ہوگا، کیمبرج کے طلبا کی سہولت کے لیے اکتوبر میں امتحانات منعقد کیے، برٹش کونسل نے پوری ایس او پیز کے ساتھ امتحانات منعقد کیے تھے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ بچے تو چاہتے ہیں ہم امتحان کے بغیر پاس ہوجائیں، کئی والدین ہمیں کہتے ہیں بچوں کی تیاری ہے امتحانات لیے جائیں، امتحان ہوں گے یہ نہیں ہوسکتا پڑھے لکھے بچوں کا نقصان ہو۔
شفقت محمود 

مزید :

صفحہ اول -