خورشید شاہ پیرول پر رہائی کے بعد  کورونا میں مبتلا، گھر میں قرنطینہ 

خورشید شاہ پیرول پر رہائی کے بعد  کورونا میں مبتلا، گھر میں قرنطینہ 

  

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق سینئررہنما خورشید احمد شاہ پیرول پر رہائی کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ،ان کے بیٹے زیرک شاہ،ڈرائیور اور باورچی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے،سب کو گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے خورشید شاہ کو بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے تین روز کے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

خورشید شاہ

مزید :

صفحہ اول -