اداکارہ حرا مانی نے فون چھیننے  والوں کو معاف کردیا

اداکارہ حرا مانی نے فون چھیننے  والوں کو معاف کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹی وی آرٹسٹ حرا مانی سے دن دیہاڑے ڈاکوں نے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں حرا نے فون چھیننے والوں کو معاف کردیا۔ٹی وی آرٹسٹ حرا مانی سے گذری میں انکی رہائش گاہ کے قریب مسلح ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے، حرا مانی کے ساتھ واردات گزشتہ روز اس وقت ہوئی جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ تھیں۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے فون چھیننے والوں کو معاف کردیا۔دوسری جانب پولیس کے مطابق اداکارہ کی جانب سے ون فائیو پر اطلاع دی گئی اور نہ ہی تھانے کو مطلع کیا تاہم ملزمان کے خلاف ہر ممکن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -