کورونا، کراچی اور حیدر آباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ 

کورونا، کراچی اور حیدر آباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے منعقد کیے گئے کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ کی جانب سے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیرکی صبح وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، مشیر مرتضی وہاب، قاسم سومرو، آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایجوکیشن، سیکریٹری صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، کورپس فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء کو کورونا وائرس کی تیسری لہر پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہے اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے، صوبہ بھر میں 5.4 فیصد کیسز ہیں جبکہ اپریل میں 154 مریض انتقال کر گئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد، حیدرآباد میں 14.52 فیصد کیسز  اور سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔اس موقع پروزیراعلی سندھ نے پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ ایس او پیز پرسختی سے عمل کروایا جائے۔اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ نے وزراء کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ شہر کا دورہ کریں، دوروں سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

صفحہ اول -