کیماڑی کی ترقی پر سندھ حکومت بھر پور توجہ دے رہی ہے: سید ناصر شاہ 

کیماڑی کی ترقی پر سندھ حکومت بھر پور توجہ دے رہی ہے: سید ناصر شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ویژن کے مطابق ضلع کیماڑی بنایا گیا ہے، کیماڑی ہمارے دل کے قریب ہے۔ ضلع کی ترقی پر سندھ حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ویسٹ بھی ہمارا ہے، دونوں اضلاع میں وسائل کی تقسیم منصفانہ ہوگی اور کسی کی حق تلفی نہیں کریں گے۔صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ضلع کیماڑی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ ڈی ایم سیز کے ملازمین اور او زیڈ ٹی شیئر کی تقسیم سیٹ فارمولا کے تحت کر رہے ہیں۔ کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کیماڑی کے مسائل اور ترقیاتی کاموں سے متعلق صوبائی وزیر بلدیات کو آگاہی دی، جس پر سید ناصر حسین شاہ نے ہدایات دیں کہ مین ہاکس بے روڈ اور مسان روڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو آمدرفت میں آسانی ہو۔ بابا بھٹ آئی لینڈ پر جیٹی کی تعمیر کا آغاز کیا جائے، 50 ہزار سے زائد آبادی کو آنے جانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، صدر آصف علی زرداری نے کیماڑی کی عوام کو آر او پلانٹس کا تحفہ دیا تھا، مچھر کالونی، سکندرآباد اور کمیلا چوک آر او پلانٹس کو سمندر سے پانی لے کر فعال بنایا جائے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو کہا کہ ضلع ویسٹ اور کیماڑی میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، دونوں اضلاع کی پانی ضروریات پوری کرنے کے لئے دیگر پانی کے سورسز کی نشاندہی کی جائے۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو ہاو سنگ پروجیکٹ سندھ حکومت کا اہم منصوبہ ہے جس میں 18 ہزار پلاٹس دئے گئے ہیں، اسکیم کو جانے والی سڑک کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے اور پروجیکٹ میں بجلی، پانی اور گیس کی فراہمی کے کمپوننٹس شامل کر نے کیلئے نئی اسکیم تیار کی جائے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی ایم این اے قادر پٹیل، سیکرٹری بلدیات سید نجم شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان، ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس سومرو، ڈی جی ایل ڈی اے اسحاق کھو ڑو، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سیز ویسٹ اور کیماڑی و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ اول -