بازاروں میں خریداری کے وقت عوام حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں: ڈاکٹر امجد علی 

بازاروں میں خریداری کے وقت عوام حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں: ڈاکٹر امجد ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے صوبے کی عوام سے عیدالفطر کی تیاریوں اور بازاروں میں خریداری کرتے وقت کرونا ضابطہ اخلاق کے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد سمیت اپنے اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنانے کی اپیل کی ہیں۔ تیاریوں میں غریب و مجبور لوگوں خصوصا پڑوسیوں کیساتھ مکمل تعاؤن کرنے اور ان کو آنے والی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پیر کے روز اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ عیدالفطرکیلئے تیاریوں کی غرض سے ان دنوں کافی لوگ   بازاروں کا رخ کرتے ہیں جو کہ انتہائی رش کا موجب بنتی ہیں جبکہ دوسری طرف کرونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ نہ صرف ہمیں  حفظ ما تقدم کی طرف متوجہ ہونے پر مجبور کر تی ہے بلکہ ساتھ میں کفایت شعاری و دیگر غریب و مجبور لوگوں کی مدد کرنے کا بھی درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام اضلاع میں سستے بازاروں کا قیام عمل میں لانے سمیت صوبہ بھر میں تقریبا 1010 یوٹیلیٹی سٹورز فعال بنا دیئے ہیں جن کی مدد سے غریب لوگوں کو کافی ریلیف مل رہا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے  کرونا ایس او پیز و گراں فروشی کے خلاف اقدامات تیز کرنے جبکہ سستے بازاروں کی فعالیت و سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی احتیاطی تدابیر کی بارآوری میں حکومت کیساتھ مکمل تعاؤن کرنے کی ہدایت سمیت مخیر حضرات سے غریب و بے بس لوگوں کا با الخصوص رمضان و عیدالفطر میں مناسب خیال رکھنے کی بھی درخواست کی ہے-

مزید :

صفحہ اول -