سندھ پولیس کے مزید 18 اہلکار کورونا کا شکار ہوگئے

 سندھ پولیس کے مزید 18 اہلکار کورونا کا شکار ہوگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ سات روز کے دوران سندھ پولیس کے مزید 18افسرا ن جوان کورونا کا شکار ہوگئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 6407ہوگئی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ سات روز کے دوران کورونا کے 18 کیسز مثبت آئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6407 ہوگئی  ہے۔کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 31 ہے۔اب تک 6352 افسران اور جوان صحتیاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -