ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا قیام

  ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا قیام

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی ہدایت پر ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کو بھی پولیس اہلکاروں کے لئے کوڈ19ویکسی نیشن سینٹر بنایا گیاہے۔تین دیگر مقامات جن میں ڈی آئی جی پی ایسٹ آفس، ڈی آئی جی پی ویسٹ آفس اور پولیس اسپتال گارڈن شامل ہیں کو بھی پولیس اہلکاروں کے لئے ویکسی نیشن سینٹر تفویض کیا گیاہے۔ایس ایس یو ہیڈ کوارٹررز میں پولیس اہلکاروں کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے ڈی ایس پی راؤ اسلم نے ویکسی نیشن کی پہلی ڈوز لگوائی۔ پولیس اہلکاروں کو صبح9 بجے سے شام4 بجے تک ویکسی نیشن لگائی جا رہی ہے۔ مراکز کے قیام کا مقصد پولیس اہلکاروں کی جانوں کا تحفظ کرنا ہے کیونکہ وہ کرونا وائرس کے خلاف اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے ایس ایس یو ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، انتظامات کاجائزہ لیا اوراقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پرڈی آئی جی سیکیورٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے لئے ویکسی نیشن کے مراکز کا قیام وقت کی ضرورت ہے کیونکہ وہ فرنٹ لائن پر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کرکرونا وائرس کے خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -