جاز کیش نے کاروباری طبقے  کے لیے ایپ متعارف کرادی

    جاز کیش نے کاروباری طبقے  کے لیے ایپ متعارف کرادی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جازکیش نے اپنے دکانداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایک نئی بزنس ایپ (Business App) متعارف کرادی ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ دینا ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ایپ کاروباری نظم و نسق کوبہتر طریقے سے انجام دے کر کاروبار کرنے کے طریقے میں آسانی پیداکرتی ہے۔اس ایپ کی مدد سے چھوٹے اور درمیانی کاروبار والے تاجر (SMEs) بینک اکاؤنٹ کھلوائے بغیر ہی ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی کرسکتے ہیں۔یہ نیا پلیٹ فارم ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے واقفیت نہ رکھنے والے چھوٹے و درمیانی کاروباری طبقہ کے لیے تیار کیا گیاہے۔ اس وقت پاکستان میں لاکھوں ایس ایم ایز (SMEs) کام کررہے ہیں جن میں سے چند ہزار ہی ڈیجیٹل ادائیگی کرتے ہیں باقی تقریبا تمام کیش کے ذریعے لین دین پر انحصار کرتے ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -