جوبلی لائف اور چارٹر فار کمپیش نے 25 لائبریریاں قائم کردیں 

جوبلی لائف اور چارٹر فار کمپیش نے 25 لائبریریاں قائم کردیں 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے لائف انشورنس ادارہ جوبلی لائف انشورنس نے کولابریٹو لائبریرز پروجیکٹ (سی ایل پی) اقدام کے لئے ترقیاتی شعبے میں فعال غیرمنافع بخش ادارہ چارٹر فار کمپیشن پاکستان سے اشتراک کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت کراچی کے متعدد پسماندہ علاقوں کے اسکولوں میں 25 لائبریریاں قائم کی گئی ہیں۔ یہ کولابریٹو لائبریریز پروجیکٹ دراصل کمپیشنیٹ کراچی تحریک کا حصہ ہے جو سب کے لئے معیاری تعلیم کے خیال کو پروان چڑھانے کا جامع اقدام ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ تھا کہ نشاندہی کرکے ایسے اسکولوں میں لائبریریاں قائم کی جائیں جہاں بچوں میں لائبریری کا سرے سے تصور ہی نہیں ہے۔ اس عمل سے مطالعہ کا رجحان بڑھے گا بلکہ اسکے نتیجے میں نوجوان نسل میں رحم دلی کا جذبہ پروان چڑھے گا۔  یہ لائبریریاں تین مراحل میں قائم کی گئیں۔ لائبریری کی تیاری، ملازم کی شمولیت کا اقدام اور پھر اسے اسکول کی تحویل میں دینا۔اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید احمد نے کہا، "مطالعہ کی اہمیت سے ہم سب بخوبی آگاہ ہیں۔ آج ہم یہاں جس مقام پر کھڑے ہیں وہ صرف گزرے سالوں میں حاصل شدہ علم کی بدولت ہی ہواہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ معاشرے کو واپس لوٹائیں اور ملک بھر کے تمام طبقات کو ایک سطح پر لانے کی کوشش کریں۔ اس اقدام کی بدولت ہم پرامید ہیں کہ بچوں میں مطالعہ کی عادت پروان چڑھے گی اور ہم اسی طرح تیزرفتاری سے آگے بڑھنے کے لئے اپنا پلیٹ فارم پیش کرتے رہیں گے۔ "

مزید :

پشاورصفحہ آخر -