صحابہ کرامؓ کی قربانیوں کی بدولت اسلام غالب آیا،عبدالرحمن سلفی

  صحابہ کرامؓ کی قربانیوں کی بدولت اسلام غالب آیا،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت غربااھلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ غزوہ بدر حق وباطل کے درمیان پہلا معرکہ ہے جس نے حق کی سربلندی کیلیے دروازہ کھول دیا اور جس بے سروسامانی کے عالم میں خاتم النبین  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جانثار صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے قربانیاں دی انکی قربانیوں کا جذبہ  آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا صحابہ کرام رضوان اللہ کی قربانیاں کی بدولت اسلام غالب آیا اور قیصر و کسری کے تخت الٹ دئیے گے اور پورے عرب فتح مکہ کے بعد شرک وکفر سے پاک ہوا ان تمام کامیابیوں کا سہرا معرکہ بدر کے مجاہدین  صحابہ کرام کی قربانیوں پرہے جس میں اللہ کی مدد بھی شامل رہی  اور ثابت ہوگیا کہ حق سچاء ہے اور باطل ہمیشہ مٹنے والا ہے اور سچاء کی راہ میں اللہ تعالی کی مدد شامل ہوتی ہے  مولانا سلفی نے کہا آج بھی جذبہ بدر پیدا ہو جائے تو اسلام پوری دنیا میں غالب ہوسکتا ہے اور کفر وظلم کی طاقتوں کو شکست دی جاسکتی ہے  انہوں نے کہا ہمیں اپنی تاریخ کے ان سنہری دور سے سبق حاصل کرنا چاہیے  اور جذبہ جہاد کو بیدار کرنا چاہیے  اگر بدر کی تاریخ کا سبق ہے کہ اگر حق کیلیے جذبہ صادق ہوتو بڑی سے بڑی مادی طاقت کو بھی ایمان کی طاقت سے شکست دی جاسکتی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -