معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہیں،امان خان کاکا خیل

  معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہیں،امان خان کاکا خیل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ستون نیکی ویلفیئر سوسائٹی کے چیف کورڈی نیٹر امان خان کا کا خیل نے کہا کہ ہماری سوسائٹی  ہمیشہ سے معاشرے کی فلاح  وبہبودکے لئے سرگرم رہی ہے اور ساتھ ہی ایسی باہمت اور مخلص انسان دوست شخصیات کی بھی حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہی ہے جو معاشرے کے سدھار اور فلاح  وبہبودکے لئے اپنا حصہ خلوص نیت سے شامل کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں مشہور و معروف سوشل ورکر ندیم خان کی جانب سے  ڈی ایس پی ناصر بخاری کو انکی خدمات کے اعتراف کے طور پر ستون نیکی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔ امان خان کاکا خیل نے کہا کہ ڈی ایس پی ناصر بخاری ایک نہایت ملنسار، انسان دوست اور فرض شناس انسان ہیں۔ ایک انتہائی اہم انتظامی عہدے پر فائز ڈسٹرکٹ آپریشنل ویسٹ زون ہیں۔اس سے پہلے بھی یہ مختلف اہم عہدوں پر فائر رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں اور تن من سے معاشرے کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہیں۔ ہمارا ایسے فرض شناس اور باہمت انسان  ڈی ایس پی ناصر بخاری کو سلام عرض ہے۔امان خان کا کا خیل انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہماری ستون نیکی ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے مختلف علاقوں میں جہاں لوگوں کو پانی کی فراہمی میسر نہیں آرہی ہے۔وہاں جاکر ہماری اپنی این ای ڈینز  انجینئر نگ ٹیم کنوؤں کی پانی کی سپلائی کو ثمر پمپ کے ذریعے بحالی کررہی ہے۔ اور ایسا کنوؤں میں سسٹم بنا رہی ہے کہ بارش کے پانی کو بھی ان کنوؤں میں سیف کیا جاسکتا ہے  جس کے آگے چل کر اطراف کی بورنگ  وہ بھی ایکٹیو یعنی پانی کی سپلائی کے حوالے سے بحال ہوجائیں گی۔ٓٓ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -