14 پروازیں اور 12 ٹرینیں فنی خرابی کا شکار،مسافر پریشان

  14 پروازیں اور 12 ٹرینیں فنی خرابی کا شکار،مسافر پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے مجموعی طور پر 14 پروازیں متاثر ہوئیں اور 12 مسافر ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں سے 12 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا جبکہ دو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اسی طرح لاہور سے روانہ ہونے والی 10 مسافر ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا جبکہ دو ٹرینیں تاخیر کے ساتھ لاہور پہنچی ٹرینوں کی منسوخ کی وجہ کرونا ایس او پیز کے تحت مذکورہ ٹرینوں میں مسافروں کی مطلوبہ تعداد کم ہونا بتایا گیا ہے اور جو مسافر ان ٹرینوں میں سفر کے لئے پہنچ گئے تھے انہیں متبادل ٹرینوں میں جگہ فراہم کر کے روانہ کیا گیا ہے منسوخ کی جانے والی دو ٹرینوں میں لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینیں شامل ہیں۔ 
عوام پریشان

مزید :

صفحہ آخر -