اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات سے راہ فراردھاندلی کی سپورٹ ہے: چودھری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات سے راہ فراردھاندلی کی سپورٹ ہے حکومت ملک میں ایسے شفاف انتخابات چاہتی ہے جن کے نتائج جیتنے اور ہارنیوالے دونوں تسلیم کر یں اور کوئی شک نہیں کہ شفاف انتخابات سے ہی ملک میں جمہوریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہوگی اپوزیشن کو ضد اور انا پر ستی پر مبنی سیاست کا رویہ ترک کر نا ہوگااقبال ٹاؤن گلشن بلاک میں ایک تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ پر بزنس کیمونٹی کے میاں احسن اورپولٹیکل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب میاں کاشف اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب اسمبلی کا 31ویں اجلاس آج ساڑھے 11بجے طلب کر لیا اجلاس میں اہم سر کاری امور نمٹائے جائیں گے میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے ہی ملک میں شفاف انتخابات کی بات کر رہے ہیں اب حکومت انتخانی اصلاحات اور خصوصا الیکٹرانک میشن کا سسٹم لانے کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے مگر اپوزیشن ہر معاملے کی طر ح اس باربھی ضد اور انا پرستی کی سیاست کر تے ہوئے انتخابی اصلاحات پر بات کر نے سے انکار ی ہے جو جمہوریت کی نفی ہے گور نر پنجاب نے کورونا کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ان حالات میں حکومت کے پاس ایس اوپیز پر عملددرآمد کے لیے سختی کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں اْنہوں نے کہا کہ اگر سب پنی ذمہ داری پوری کر یں گے تو یقینی طور پر ہم کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے اْنہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹرز اور طبی عملے سمیت سب کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔
گورنر پنجاب