خدمات کی موثر فراہمی کیلئے اداروں کی ڈیجیٹلا ئزیشن کی ضرورت ہے: صدر مملکت 

خدمات کی موثر فراہمی کیلئے اداروں کی ڈیجیٹلا ئزیشن کی ضرورت ہے: صدر مملکت 

  

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،وزارت آئی ٹی مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور دیگر ٹیکنالوجیز میں تربیتی پروگرامزکی ٹائم لائنز طے کرے۔ صدر مملکت سے ہواوے مشرقِ وسطیٰ کے نائب صدر، لی شیانگ یْو کی سربراہی میں ہواوے کے وفد نے ملاقات کی ہے۔وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ملاقات کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے ہواوے وزارت آئی ٹی کے ساتھ ڈیجیٹل پاکستان اقدام کے تحت 1000 سرکاری ملازمین کو تربیت فراہم کرے۔ سرکاری عہدیداران تربیتی پروگراموں کیلئے رجسٹریشن کی جائے گی۔ صدر مملکت کا کہناتھاکہ خدمات کی مؤثر فراہمی کیلئے نالج اکانومی اور سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت ہے۔صدر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہواوے نے پاکستانی معیشت میں  10000 نوکریوں اور 120 ملین ڈالر ٹیکس ادائیگی سے اہم کردار اداکیا، ہواوے نے 2018 سے 2020تک پاکستان میں 10000 سرٹیفیکیٹس سماجی پروگرامز میں 6 ملین ڈالر خرچ کیے، ۔ صدر عارف علوی نے پاکستانی عوام کو آئی سی ٹی تربیت فراہم کرنے کیلئے ہواوے کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا وزارت آئی ٹی مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور دیگر ٹیکنالوجیز میں تربیتی پروگرامزکی ٹائم لائنز طے کرے۔

عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -