پنجاب کے ٹریول ایجنٹ کو پی آر  اے ٹیکس کے نوٹس روک دئیے گئے،30جون تک مہلت

پنجاب کے ٹریول ایجنٹ کو پی آر  اے ٹیکس کے نوٹس روک دئیے گئے،30جون تک مہلت

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب ریو نیو اتھارٹی کی طرف سے پنجاب کے ٹریول ایجنٹ کو پی آر اے ٹیکس کے نوٹس جاری ہونے کا سلسلہ رک گیا۔ چیئرمین ٹیپ ندیم اقبال کی درخواست پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 30جون تک مہلت دے دی، یاد رہے کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹریول ٹریڈ کو اب تک کوئی ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ ٹریول ایجنٹس کو پی آر اے ٹیکس کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں چیئرمین ٹیپ نارتھ زون ندیم اقبال نے وفد کے ہمراہ چیئرمین اتھارٹی سے ملاقات میں بلا وجہ کے ٹیکسز نوٹسز کو روکنے کی درخواست کی تھی جیسے 30جون 2021ء تک روک دیا گیا۔ 

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -