14ویں 5سالہ منصوبے اور پاک چین تعاون سے امن وترقی کا فروغ ہوگا: نونگ رونگ 

  14ویں 5سالہ منصوبے اور پاک چین تعاون سے امن وترقی کا فروغ ہوگا: نونگ رونگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد،بیجنگ(این این آئی) چین اور پاکستان کو ”چودھویں پنج سالہ منصوبے“ سے فائدہ اٹھا کر اپنی اپنی خوبیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کیسا تھ ساتھ علاقائی ربط و ضبط اور امن و ترقی کو باہم مل کر فروغ دینا چاہیے۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے انٹرویومیں کہا چین اور پاکستان اپنی اپنی خوبیاں رکھتے ہیں اوردونوں ملکوں کے درمیان بنیادی تنصیبات، تجا ر ت، صنعت اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں قریبی تعاون برقرار ہے۔چودھویں پنج سالہ منصوبے پر عمل کے دوران دونوں ممالک کو نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کرنی چاہیے جس سے نہ صرف چین کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کو مزید گنجائش، مزید کھلا تجار تی ماحول اور مزید مواقع میسر آئیں گے۔ گزشتہ چھ سال سے چین مسلسل پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے اور سات سال سے پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررہا ہے۔رواں سال چین پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا پاکستان میں چینی سفارتخانہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین پاکستان تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوشش کریگا۔نونگ رونگ نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان انسداد وبا کا تعاون عالمی انسداد وبا کے تعاون کی مثال بنے گا۔ سی پیک نے جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مغربی ایشیا میں باہمی رابطوں کو مضبوط بنایا اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔ وہ سی پیک کے تعاون میں تیسرے فریق کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
نونگ رونگ

مزید :

صفحہ آخر -