کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈ رزمل کر جدوجہد کررہے ہیں: یاسمین راشد 

کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈ رزمل کر جدوجہد کررہے ہیں: یاسمین ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت  محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، کنسلٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن محمد ثاقب عزیز، ڈائریکٹرلائیسنسنگ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ڈاکٹرمحمد انورجنجوعہ، ڈی جی لیبر اور لاہورکے نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ نے  شرکت کی اور اجلاس میں گھرکی ہسپتال، ڈاکٹرزرہسپتال،فاطمہ میموریل ہسپتال، سرجی میڈ، نیشنل ہسپتال، حمیدلطیف ہسپتال،شالیمارہسپتال،گلاب دیوی، یونیورسٹی آف لاہورودیگر نجی ہسپتالوں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کے علاج کیلئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیااس موقع پرسپیشل سیکرٹری سلوت سعیدنے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکونجی ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے مختص کی گئی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکے مریضوں کو سہولت دینے کیلئے نجی سیکٹرسے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے لاہور میں نجی میڈیکل کالجزکے ساتھ 20 نجی ٹیچنگ ہسپتال منسلک ہیں ہر نجی ٹیچنگ ہسپتال نے2ینٹی لیٹرزاور20 بستروں کی مفت سہولت کو کوروناکے مریضوں کیلئے مختص کردیا اب ہمارے سسٹم میں نجی سیکٹرکے40 وینٹی لیٹرزاور 400 بستروں کا اضافہ ہوگیاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنجی ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات بارے معلومات سنٹرل کنٹرول روم سے شیئرکی جائینگی ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ تمام نجی ٹیچنگ ہسپتالوں نے کوروناکے مریضوں کیلئے 2020کے نرخوں کو ریوائزکردیا پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نجی سیکٹرکے ساتھ مکمل کوارڈنیشن میں ہے تمام نجی ہسپتال کوروناکے مریضوں کیلئے اپنے نرخوں کو ڈسپلے کرینگے انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے  وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نجی ہسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی میں کے حوالہ سے شکایات کا فوری ازالہ کیاجائیگا۔نیشنل ایمرجنسی میں تمام سٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں گے مشکل گھڑی میں عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے نجی سیکٹر حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔کوروناکامقابلہ کرنے اور پھیلاؤکوروکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر جدوجہدکررہے ہیں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -