پی ٹی آئی دورمیں اسلام آباد صحافیوں کیلئے غیر محفوظ ترین شہر بن چکا، کائرہ 

 پی ٹی آئی دورمیں اسلام آباد صحافیوں کیلئے غیر محفوظ ترین شہر بن چکا، کائرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سنسرشپ، اغوا، قتل اور تشدد کے ذریعے آزادی صحافت کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسلام آباد صحافیوں کیلئے  غیر محفوظ ترین شہر بن چکا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے خلاف جرائم میں 40 فیصد اضافہ لمحہ فکریہ ہے  قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ورلڈ فریڈم انڈیکس کے مطابق 180 ممالک میں پاکستان 145 ویں نمبر پر ہے سلیکٹڈ کے دور حکومت میں پاکستان کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی الارمنگ ہے حکومت آزادی اظہار رائے کا حق محفوظ رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں،6 صحافیوں کو قتل7 پر قاتلانہ حملے,5 اغوا,25 گرفتار اور 27 پر کیس بنائے گئے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے قانون کا روک ٹوک اور گرفتاریوں کیلئے استعمال  قابل افسوس ہے۔صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون کا مسودہ پارلیمنٹ میں فوراً لایاجائے صحافت کی خودمختاری اور آزادی کی جنگ میں پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ ہے۔
کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -