سندھ حکومت کا بجٹ کی تیاری میں عوام کو بھی شامل کرنیکا فیصلہ

سندھ حکومت کا بجٹ کی تیاری میں عوام کو بھی شامل کرنیکا فیصلہ

  

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے بجٹ تیاری میں عوام کی شراکت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں پہلی بار عوام کے پیسے سے عوامی بجٹ کی تیاری کی جارہی ہے، اور تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ حکومت نے بجٹ کی تیاری میں عوام کی شراکت کا فیصلہ کیا ہے، شہریوں کی تجاویز پر سندھ میں مالی سال22- 2021 کے بجٹ میں آرا کو شامل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے شہریوں سے تجاویز کے لئے سندھ حکومت نے پرفارما تیار کیا ہے اور فارم محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ خزانہ نے شہریوں سے بجٹ سازی پر جو تجاویز طلب کی ہیں، ان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے ترجیحی شعبوں و محصولات کے بارے میں تجاویز مانگی گئی ہیں، سب سے زیادہ بجٹ مختص کرنے کے لئے دس شعبوں میں شہریوں سیرائے مانگی گئی ہیں۔ 

رائے

مزید :

صفحہ آخر -