خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ بیرکس اپیل، حکومت سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس، جواب طلب

 خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ بیرکس اپیل، حکومت سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس، جواب ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں کیلئے خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ بیرکس کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر حکام کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا مسٹرجسٹس علی باقر نجفی نے سید معظم علی ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی جس میں جیل میں خواجہ سراؤں کیلئے سہولیات نہ ہونے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا درخواست گزار کاموقف ہے کہ جیلوں میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ بیرکس نہیں ہیں اور الگ بیرکس نہ ہونے کی وجہ سے ہراسمننٹ جیسے مسائل کا سامنا ہے خواجہ سراؤں کیلئے میڈیکل کی سہولیات کا بھی نہیں ہیں، قانون میں خواجہ سراؤں کو ان کی صنف کے مطابق حقوق دینے کی پابندی ہے  اس لئے خواجہ سرا قیدیوں کے لیے علیحدہ بیرکس سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں،عدالت سے استدعاہے کہ قانون کے مطابق خواجہ سراؤں کو بیرل الگ دینے کا حکم دیاجائے۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -