شاہکام چوک پر انڈر پاس کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف دائر درخواست پر حکومت کو مہلت

 شاہکام چوک پر انڈر پاس کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف دائر درخواست پر حکومت کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے شاہکام چوک پر انڈر پاس کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت کو شاہکام چوک انڈر پاس کی تعمیر بارے مہلت دے دی،درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے شاہکام چوک انڈر پاس کے لئے زمین ایکوائر نہ کرنے کا اقدام چیلنج کررکھاہے، درخواست گزار کا مزیدموقف ہے کہ انڈر پاس تاخیر کا شکار ہے، منصوبے پر جلد کام شروع نہ ہونے کی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،شاہکام انڈر پاس کے لئے ابھی تک زمین ایکوائر نہیں کی گئی، عدالت سے استدعاہے کہ حکومت کو جلد زمین ایکوائر کرنے کی ہدایت کی جائے۔
مہلت 

مزید :

صفحہ آخر -