محکمہ ایجوکیشن ملازمین کو30 روز میں ریگولر کرکے واجبات ادا کرنے کا حکم 

محکمہ ایجوکیشن ملازمین کو30 روز میں ریگولر کرکے واجبات ادا کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین کو بی ایڈ نہ کرنے پر برطرف کرنے کے خلاف دائردرخواست پر30 روز میں ملازمین کو ریگولر کرکے ان کے واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا مس جسٹس عائشہ اے ملک نے سی ای او ایجوکیشن شرافت علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وں کی جانب سے ایڈوکیٹ ذوہیب عمران شیخ نے موقف اختیارکی اکہ چھ سال سے محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین ہیں،بی ایڈ نہ کرنے کی بنا پر ڈیڑھ سال قبل ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا جبکہ ملازمین کے واجبات بھی ادا نہیں کئے گئے،عدالت سے استدعاہے کہ ملازمین کی برطرفی کو کالعدم قرار دے کرملازمین کو ریگولر کرنے اور ان کے واجبات ادا کرنے کا حکم دیاجائے 
ریگولر کرنے کاحکم 

مزید :

صفحہ آخر -