رانا انجم یعقوب کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

رانا انجم یعقوب کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین کے امیدوار رانا انجم یعقوب کی ضمانت منسوخی کے لئے دائردرخواست پر سماعت 20 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا مسٹرجسٹس شہرام سرور چودھری نے نوجوان معذور معظم یونس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ انجم یعقوب نے نشے کی حالت میں پہلے چھوٹے بھائی کو فائرنگ سے زخمی کیا جبکہ بھائی کے کیس کی پیروی سے روکنے کیلئے 18جولائی کو درخواست گزارپر بھی قاتلانہ حملہ کیا قاتلانہ حملہ کے باعث اس کی ٹانگ میں فائر لگے جس کے باعث وہ معذورہوگیا،ٹانگ سے معذور ہونے کی وجہ سے زندگی اجیرن ہوگئی  ملزم کی سیشن کورٹ نے عبوری ضمانت منظور کررکھی ہے عدالت سے استدعاہے کہ  ملزم رانا انجم یعقوب کی عبوری ضمانت خارج کی جائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ متاثری افراد کو بھی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے عبوری ضمانت میں مزید توسیع کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے مقدمہ کاریکارڈ طلب کرلیا۔

ریکارڈ طلب

مزید :

صفحہ آخر -