سٹاک ایکسچینج میں دوسرے ہفتے بھی مندی، سرمایہ کاروں کو 21ارب 16کروڑ کا نقصان 

سٹاک ایکسچینج میں دوسرے ہفتے بھی مندی، سرمایہ کاروں کو 21ارب 16کروڑ کا نقصان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی جاری رہا اورپیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کو ترجیح دینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید186.15پوائنٹس کی کمی سے44076.20پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ 66.11فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 21 ارب 16 کروڑ 97 لاکھ  روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 18.82فی صدزائد رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس186.15پوائنٹس کی کمی سے44076.20پوائنٹس سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس73.37پوائنٹس کی کمی سے18027.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 82.34پوائنٹس کی کمی سے 29935.64پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید153.35روپے اور قیمت فروخت153.45روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153.50روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت153.90روپے سے گھٹ کر 153.80روپے ہو گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کا اضافہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 104100روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89249روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج 

مزید :

صفحہ آخر -