قوم کو الیکڑ انک ووٹنگ مشین نہیں، ڈالر بنانیوالی علیمہ باجی کی سلائی مشین چاہئے: مسلم لیگ ن 

قوم کو الیکڑ انک ووٹنگ مشین نہیں، ڈالر بنانیوالی علیمہ باجی کی سلائی مشین ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور بابر اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاقوم کو الیکڑانک ووٹنگ مشین کی نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین کی ضرورت ہے۔عوام بیروزگار ہے، مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور چور کرپٹ نالائق اور نااہل مداری الیکٹریک ووٹنگ مشین کی قوالی کر رہے ہیں۔سلیکٹڈ نے عوام کو ریلیف نہیں دینا کیونکہ انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینے ہیں عوام سے نہیں۔جھوٹے نیازی اور کرائے کے ترجمانوں کی مہنگائی پر پریس کانفرنس کرتے زبان جلتی ہے۔عوام ہائے آٹا، ہائے مہنگائی، ہائے بیروزگاری چیخ رہی ہے، حکومت الیکڑانک ووٹنگ مشین بیچ رہی ہے۔عمران نیازی الیکڑانک ووٹنگ مشین سے اپنی دیہاڑی لگانا چاہتا ہے، اسے مزدور کی دیہاڑی کی فکر نہیں۔عمران نیازی کی بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹوں پر نہیں بلکہ ان کے نوٹوں پر نظر ہے۔ووٹ چوری کے مجرموں کا انتخابی اصلاحات کرنا قاتل کو جج بنانے کے مترادف ہے۔جب شہباز شریف ان سے انتخابی، پارلیمانی اور معاشی اصلاحات کی بات کر رہا تھا تو کہتے تھے کہ این آر او مانگ رہا ہے۔شہباز شریف کو دوبار ناحق گرفتار کیا، پوری مسلم لیگ(ن) کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا، عدالتوں سے میرٹ پر انہیں ضمانت مل گئی اور یہ ثبوت نہ ہونے پر عدالتوں سے بھاگ گئے ہیں، تو اب اپوزیشن ان کے ساتھ بیٹھے؟میثاق معیشت کی بات کی تو این آر اوفیٹف میں ان سے تعاون کیا تو این آر او؟ اب انتخابی اصلاحات کے فراڈ پر اکیلے بیٹھ کر رو۔

مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ آخر -