پاکستان اور مصر کے درمیان تمام شعبوں میں بہتری پیدا ہورہی ہے: اعظم سواتی 

پاکستان اور مصر کے درمیان تمام شعبوں میں بہتری پیدا ہورہی ہے: اعظم سواتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے پاکستان میں تعینات مصر کے سفیرکے موتاز ظہرانے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے حوالے ودیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اورمصر کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری پید ا ہو رہی ہے۔ پاکستان اومصر کی دو ستی لازاول ہے۔مصر کے سفیر نے کہا کہ پا کستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائزرکے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔ پاکستان کاروبار کیلئے دوست ماحول ہے۔جس سے مصر سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور مصرکے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے بھی زیر بحث آئے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ آخر -