پاک فضائیہ کے سربراہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ائیر چیف کو مبارکباد پیش کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون اور ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مضبوط مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات استوار ہیں۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات