پنجاب بھر میں 164197.42ایکڑ سرکاری اراضی واگزار 

پنجاب بھر میں 164197.42ایکڑ سرکاری اراضی واگزار 

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو کا قبضہ مافیا کے خلاف منظم کریک ڈاؤن جاری  اس کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب بھر سے اب تک 164197.42 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔اس اراضی کی کل مالیت 454.27 ارب روپے بنتی ہے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے سینئر ممبربورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ نے بتایا کہ لاہور میں ایک سو ستانوے ارب روپے مالیت کی17 سو چار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے جبکہ ضلع بھکر سے 50 ارب روپے مالیت کی 29 سو پچھتر ایکڑ اراضی، ضلع جھنگ سے 39 ارب روپے مالیت کی 43ہزار558 ایکڑ اراضی، ضلع بہاولپور سے31 ارب روپے مالیت کی کل 2001 ایکڑ اراضی، ضلع میانوالی سے 23 ارب روپے مالیت کی 1906 ایکڑاراضی، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے20 ارب روپے مالیت کی 1620 ایکڑ اراضی، ضلع فیصل آباد سے17ارب روپے مالیت کی 5776 ایکڑاراضی، ضلع سرگودھا سے15ارب روپے مالیت کی4316.39 ایکڑاراضی،ضلع چکوال سے12ارب روپے مالیت کی 21764 ایکڑ اراضی، ضلع رحیم یار خان سے6ارب37 کروڑ روپے مالیت کی 1511 ایکڑ اراضی، ضلع شیخوپورہ سے 4ارب روپے مالیت کی 1142 ایکڑاراضی،ضلع گوجرانوالہ سے 3ارب روپے مالیت کی508 ایکڑ اراضی،ضلع گجرات سے 15کروڑ روپے مالیت کی408 ایکڑ اراضی،ضلع ڈیرہ غازی خان سے 3ارب روپے مالیت کی 45164 ایکڑ اراضی، ضلع قصورسے2ارب روپے مالیت کی 1135 ایکڑ اراضی، ضلع خوشاب سے2ارب روپے مالیت کی 2492 ایکڑ اراضی، ضلع اٹک سے2ارب روپے مالیت کی 1062 ایکڑاراضی،ضلع چنیوٹ سے 1 ارب روپے مالیت کی 1052 ایکڑ اراضی،ضلع اوکاڑہ سے 1 ارب روپے مالیت کی 883 ایکڑ اراضی، ضلع جہلم سے 1 ارب روپے مالیت کی 57 ایکڑ اراضی، ضلع مظفرگڑھ سے بھی 1 ارب روپے مالیت کی 4213 ایکڑ اراضی، ضلع ننکانہ صاحب سے ایک ارب روپے مالیت کی3499ایکڑ اراضی، ضلع راولپنڈی سے ایک ارب روپے مالیت کی 113 ایکڑ اراضی، ضلع خانیوال سے54کروڑ روپے مالیت کی 4549 ایکڑ اراضی، ضلع وہاڑی سے98کروڑ روپے مالیت کی 1076 ایکڑ اراضی، ضلع ملتان سے69کروڑ روپے مالیت کی 1141 ایکڑ اراضی، ضلع راجن پور سے2ارب43کروڑ روپے مالیت کی 5094 ایکڑ اراضی، ضلع پاکپتن سے 22کروڑ روپے مالیت کی  102 ایکڑ اراضی، ضلع سیالکوٹ سے91کروڑ روپے مالیت کی 505 ایکڑ اراضی، ضلع حافظ آبادسے83کروڑ روپے مالیت کی 595 ایکڑ اراضی، ضلع بہاولنگرسے 2ارب روپے مالیت کی 445 ایکڑ اراضی، ضلع لیہ سے 27کروڑ روپے مالیت کی 214ایکڑ اراضی، ضلع لودھراں سے48کروڑ روپے مالیت کی 208 ایکڑ اراضی، ضلع منڈی بہاولدین سے ایک ارب روپے مالیت کی 375 ایکڑ اراضی، ضلع ساہیوال سے88کروڑ روپے مالیت کی 415 ایکڑ اراضی، ضلع ناروال سے ایک ارب روپے مالیت کی 538 ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ناجائز قابضین سے واگزارکروائی گئی سرکاری زمین کو مفاد عامہ میں استعمال کیا جائیگا۔

کریک ڈاؤن 

مزید :

صفحہ آخر -