اشیا ء کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے پی ایس کیوسی اے کو دائرہ کاربڑھانا ہوگا: شبلی فراز 

اشیا ء کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے پی ایس کیوسی اے کو دائرہ کاربڑھانا ہوگا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے اشیاء کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے پی ایس کیو سی اے کودائرہ کار بڑھانا ہوگا، قوانین میں ترمیم کر کے شفاف بنایا جائے، وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی ہر ممکن اقدامات کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تفصیلی آن لا ئن بریفنگ دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو ادار ے کے کردار اور کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ ادارے کو جدید دور کے تقاضوں پر استوار کرنا ہو گا۔ قوانین میں ترا میم کر کے انہیں شفاف بنایا جائے تا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس کو یقینی بنایا جا سکے۔ اشیاء کے معیار پر عملدرآمد، اس کیساتھ اس ضمن میں عوام کی آگاہی کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ عوام کے سامنے لایا جا سکے کون سی اشیاء معیاری اور کون سی غیرمعیار ی ہوتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں بنائی جانیوالی گاڑیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا حالانکہ ملک میں گاڑیوں کی قیمتیں تو آسمان کو چھو رہی ہیں مگر ان کے حفاظتی و دیگر معیار عالمی سطح سے کہیں کم ہیں۔انہوں نے کہا ان کا مقصد پاکستان میں اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری اشیاء کو عالمی معیار کے مطابق کرنا ہے اور وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کریگی۔
شبلی فراز

مزید :

صفحہ آخر -