ایک سال میں دنیا بھر میں 49صحافی فرض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے

ایک سال میں دنیا بھر میں 49صحافی فرض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے

  

  اسلام آباد(آئی این پی) صحافت کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم عالمی پریس انسٹی ٹیوٹ نے خبردارکیا ہیکہ آمرانہ سوچ  رکھنے والی حکومتوں کی جانب سے آزاد میڈیا کو دبانے کی کوششوں میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں پیر کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا گیا  اس حوالے سے عالمی پریس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریس پر ہونے والے سفاکانہ کریک ڈاؤن پوری دنیا میں کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 12 ماہ کے دوران دنیا بھر میں آزادی صحافت کی 635 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں اور کم از کم 49 صحافی ہلاک ہوئے،آزادی صحافت سے متعلق سب سے زیادہ 84 خلاف ورزیاں بھارت میں ریکارڈ کی گئیں۔انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر باربرا ٹرونفی کا کہنا ہے کہ پریس کی آزادی پر کھلیعام حملوں میں اضافہ اور دنیا بھر میں آمرانہ اور غیر فکری سوچ رکھنے والی حکومتوں میں صحافیوں کو نشانہ بنانا جمہوری آزادی کے مستقبل کے لیے بد شگونی کی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت مخالف حکومتوں میں تیزی سے یہ احساس پیدا ہورہا ہے کہ وہ میڈیا کو خاموش کرسکتے ہیں۔

صحافی 

مزید :

صفحہ آخر -