اسلاموفوبیا کیوجہ سے کروڑوں مسلمان مسائل کا شکار ہیں،طاہر اشرفی

اسلاموفوبیا کیوجہ سے کروڑوں مسلمان مسائل کا شکار ہیں،طاہر اشرفی

  

لاہور (آن لائن) وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے، عمرہ ادا کریں گے اور رسول اکرم ؐ کے روضہ اطہر پر حاضری دیں گیاور اس دوران بہت سارے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جو معاہدات ہیں ان پر دستخط ہوں گے۔ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ دیکھ رہا تھا کہ جب وزیر اعظم یہ کہ رہے تھے کہ کاش ہم مغرب کو یہ بتانے میں کامیاب ہو جائیں کہ ہم اپنے آقا و مو لا سیدنا محمد ؐسے کس قدر پیار کرتے ہیں۔ ہماری جان،مال،عزت آبرو سے زیادہ ہمیں ہمارے آقا علیہ الصلوٰۃ سے پیا رہے۔ اور اسی طرح اسلامک فوبیا جس کی وجہ سے ہمارے مسلمان جو ملین میں ہیں اس وقت یورپ میں، امریکہ میں، برطانیہ وہ مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔

طاہر اشرفی

مزید :

صفحہ اول -