لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر آپریشن، کئی کاروباری مراکز سیل

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر آپریشن، کئی کاروباری مراکز سیل

  

ملتان، ڈیرہ، وہاڑی(نیوز رپورٹر، سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ)سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 39 کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے۔کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پرایک شخص کو گرفتار جبکہ ایک پلازہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔کورونا (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر نہ اپنانے والوں پر3لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمدعمیرمحمود کی قیادت میں سورج میانی اور گلگشت کے ایریا میں 13دکانیں سیل کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر محمدزبیر نے شجاع آباد میں کاروائی کے دوران9 تجاری مراکز کو سیل کر دیا۔کاروائی کے دوران دوبئی شاپنگ سنٹر بھی سر بمہر کردیا گیا۔ پابندی کے باوجود شاپنگ سنٹر کے شٹر گراکر50 سے زائد شہری خریداری میں مصروف تھے۔دوبئی شاپنگ سنٹر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر9بسوں کو تحویل میں لے لیا اوربس مالکان پر40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کا لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈان کے دوران 27افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیاہے۔ضلع میں 51 کاروباری مراکز اور2 ریسٹورنٹس سیل کر دئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود اور ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹرمحمدرضا تنویر کی قیادت میں گلگشت میں واقع سنوکر کلب پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر کی قیادت میں کارروائی میں شجاع آباد میں لاک ڈان کی خلاف ورزی پر4 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 18دکانیں سیل کردی گئیں۔ اسی طرح سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹرمحمد فاروق نے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں دکانیں کھلی رکھنے پر8 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بھی ایس او پیز فالو نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بڑی کارروائی کی۔انہوں نے مسافر کو چیک کرنے کے لئے ٹمپریشر گن نہ رکھنے پر مدینہ فلائنگ کوچ کے بس اڈے کو سیل کر دیا جبکہ مسافروں کو بغیر ماسک کے بٹھانے پر22 بسوں کو تحویل میں لے لیا۔ٹرانسپورٹ مالکان پر97 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شہریوں میں مفت فیس ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔ کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے والے افراد پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 2لاکھ 50 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ملتان میں کڈنی سنٹر کے کچھ حصہ کو کورونا وارڈ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی ہے۔جس میں ایم ایس کڈنی سنٹر ڈاکٹر علی عمران زیدی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی۔ایم ایس شہباز شریف ڈاکٹر راو مجد علی۔اور محکمہ صحت ملتان کے اسسٹیٹیکل آفسیر قیصر نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے ڈاکٹر علی عمران کو کڈنی سنٹر میں بتایا کہ نشتر ہسپتال میں کورونا کے مختص 331 بستروں میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد دبڑھ رہی ہے۔اور آئندہ چند دنوں میں ہوسکتا ہے کہ جگہ کم پڑھ جائے۔اسی چیز کو مد نظر رکھتے کڈنی سنٹر میں کورونا کے مریضوں کو داخل کرنے بارے تجویز زہر غور ہیں۔جس پر ڈاکٹر علی عمران نے بھی اپنی ماہرانہ رائے سے میٹنگ کے شرکا کو مطلع کیا۔وزیر اعلی پنجاب سر دار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرضلع ڈیرہ غازیخان میں احترام رمضان آرڈیننس، کورونا ایس او پیز اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سخی سرور میں احترام رمضان آرڈیننس کے تحت ہوٹلز چیک کرنے کے دوران 33 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ غلام فرید کے خلاف تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج کرا دیا. علاوہ ازیں انہوں نے چینی کے ڈیلرز کو چیک کرنے کے ساتھ ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی. اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے پل ڈاٹ اور سمینہ چوک پرکارروائی کرتے ہوئے تین ہوٹل سربمہر کردیئے. خیمے ہٹانے کے ساتھ 12500روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا. علاوہ ازیں انہوں نے بار بار تنبیہہ کے باوجود کھلے رکھنے پر عجوہ بیکرز، بیک اینڈ ایٹ بیکری کے مالکان کے خلاف دو مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرادیا. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال کی نگرانی میں نائب تحصیلدار عاشق حسین نے احترام رمضان آرڈیننس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ دو مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرا دیا۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے تمام افسران کو متحرک کر دیا گیا ہے جو کہ باقاعدگی سے مارکیٹس اور بازاروں کا وزٹ کر کے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروا رہے ہیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے خلاف ورزی کرنے پر101 دکانوں کو سیل کیا گیا 233 کے خلاف مقدمات کا اندرا ج اور ایک لاکھ 53ہزار 500روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے کورونا ایک خطر ناک وباء ہے جب تک ہم نے کورونا سے بچاؤ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا اس وقت تک اس سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ایجو کیشن سیکٹر میں 337انسپکشنز کی گئیں جس میں 02کو سیل کیا گیا اور 24ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 382انسپکشنز کی گئیں 37خلاف ورزیاں پکڑی گئیں جس میں 17کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 92 ہزار جرمانہ کیا گیا شاپنگ مالز، پلازہ اور مارکیٹس میں 940انسپکشنز کی گئیں 101دکانوں کو سیل کیا گیا 162مقدمات کااندراج کیا گیا 31ہزار 500روپے جرمانہ کیا گیا 171ہوٹلز اور ریسورٹنس کی انسپکشنز کی گئیں 22کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا 3ہزا روپے جرمانہ کیا گیا عوامی مقامات پر ایس او پیز پر چیک کرنے کیلئے 145انسپکشنز کی گئیں 32کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 3ہزار جرمانہ کیا گیا۔

لاک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -