یوٹرن حکومت جھوٹ کا پلندہ، ملکی  ترقی جام ہوگئی، رانا طارق خان سابق وزیراعلیٰ کو رہائی پر گلدستہ پیش

یوٹرن حکومت جھوٹ کا پلندہ، ملکی  ترقی جام ہوگئی، رانا طارق خان سابق ...

  

 خانقاہ شریف (نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے خوشحال امن پسندانہ دور میں پاکستان ترقی کے منازل طے کررہا تھا جس کا پہیہ جام سیلیکٹڈ و جعلی حکومت نے اپنی انتقامی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

سیاست کرتے ہوئے کیا تحریک انصاف کی حکومت نے نوکریوں، جنوبی پنجاب صوبہ و دیگر نعرے لگا کر اپنی کھوکھلی سیاست چمکائی ان کے ان جھوٹے نعروں و یوٹرن کو عوام اچھی طرح سمجھتی ہے کہ وہ کس طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعلی پنجاب و میاں محمد شہباز شریف نے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و ٹکٹ ہولڈر پی پی 246 ڈاکٹر رانا محمد طارق خان نے رہائی پرمبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے کے مو قع پر کیا  ڈاکٹر رانا محمد طارق خان نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی ہے اس کے تو اغیاربھی مدح کرنے والے تھے مگر اس سیلیکٹڈ و جعلی حکومت والوں نے مہنگائی و غربت کے ریکارڈ توڑ کر ملک کی جگ ہنسائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مجھے رہائی ملی ہے اسی طرح انتقامی سیاست کے تحت قائم کیے گئے تمام مقدمات جھوٹ ثابت ہوں گے اور پی ٹی آئی کی سیاست کااختتام ہوگا۔

گلدستہ پیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -