اراضی خریداری میں 95کروڑ کا مبینہ فراڈ  ملزمان کی درخواست پر ڈی جی نیب عدالت طلب

اراضی خریداری میں 95کروڑ کا مبینہ فراڈ  ملزمان کی درخواست پر ڈی جی نیب عدالت ...

  

 ملتان (وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ججز مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈی ایچ اے کی اراضی کی (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

خریداری میں 95 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث ملزمان محمد افضل بھنڈر اور امجد ججہ کی ضمانت پر ڈی جی نیب کو آج طلب کر لیا ہے۔عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ نیب مقدمات کو خوامخواہ طول دیتے ہیں عائد کردہ الزامات اور استغاثہ کی کہانی ثابت نہیں ہوئی۔ اس مقدمہ کے مرکزی کردار ریٹائرڈ کرنل ظفر باجوہ کی ضمانت ہوچکی ہے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں ملزم افضل بھنڈر کے وکیل رانا محمد آصف سعید اور ملزم امجد ججہ کے وکیل شیخ جمشید حیات نے موقف اختیار کیا کہ کہانی میں کوئی ربط نہیں اور نہ ہی کوئی الزام ثابت ہوتا ہ ایسا لگتا ہے کہ سنی سنائی کہانی کی بنیاد پر دو شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور الزام ثابت کئے بغیر میں انہیں گرفتار کرکے جیل بھجوادیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے کالونی کے پراجیکٹ کے لیے اراضی کی خریداری ریٹائرڈ کرنل ظفر باجوا کرتا تھا جو کہ انتہائی چالاک اور شاطر تھا اس نے محمد افضل بھنڈر کی سادگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنے ساتھ ملا کر پراپرٹی کی خریداری کا سلسلہ شروع کر دیا افضل بھنڈر جو کہ کالونی کا قانونی اور منظور شدہ پراپرٹی ڈیلر تھا جس کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا گیا وہ بیرون ملک مقیم تھا جب اسے پتہ چلا کہ اس کے نام پر فراڈ ہو رہا ہے تو نے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔

عدالت طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -